ہم باہمی اعتماد اور احترام کی بنیاد پر مل جل کر آگے بڑھیں :وینکیانائیڈو

نئی دہلی :26؍مارچ(قندیل نیوز)
نائب صدر جمہوریہ ہندجناب ایم وینکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ آیئے ہم باہمی اعتماد اور احترام کی بنیاد پر مل جل کر آگے بڑھیں۔ وہ زمبابوے کے نائب صدر جنرل ( سبکدوش ) ڈاکٹر کونسٹینٹ ٹینو چیوینگا ، یوگانڈا کے نائب صدر جناب ایڈورڈ کِوانوکا سیکنڈی،جمہوریہ ملاوی کے نائب صدر ڈاکٹر ساولوس کلوس چِلیما اور برونڈی کے سکریٹری جنرل،میجرجنرل ڈائی شمیئے ایوارِستے کے ساتھ آج حیدر آباد ہاوس میں منعقدہ ظہرانے کی تقریب کے دوران تبادلہ خیال کر رہے تھے ۔ وزیر خارجہ محترمہ سشما سوراج اور دیگر معززین بھی اِس موقع پر موجود تھے۔ نائب صدر نے دورے پر آئے ہوئے معززین کو روایتی اَنگ وَسترم پیش کیے اور انہیں بھارت کی اُس خوشحال ثقافتی وراثت کے بارے میں بتایا ، جس میں مہمانوں کے ساتھ دیوتاوں کی طرح سلوک کیا جاتا ہے – اتیتھی دیوو بھوا ۔انہوں نے بھارت اور متعدد افریقی ملکوں کے درمیان بڑھتی ہوئی دوستی اور دو فریقی تعلقات پر خوشی کا اظہار کیاہے۔بھارت کے دورے پر آئے ہوئے معززین نے گرم جوشی اورضیافت کے لیے نائب صدر جمہوریہ کا شکریہ ادا کیا اور انہوں نے بھارتی نائب صدر کو اپنے ملکوں کا دورہ کرنے کی دعوت دی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *