فیس بک نے 9اخباروں میں معافی نامہ شائع کیا

لندن:26؍مارچ(قندیل نیوز)
فیس بک کے سربراہ مارک زکربرگ نے صارفین کا ذاتی ڈیٹا لیک کیے جانے کے حوالے سے اپنی نااہلی کا اعتراف کرتے ہوئے برطانیہ اور امریکہ کے9اخبارات میں معافی پر مشتمل اشتہار شائع کروایا ہے۔مکمل ایک صفحہ پر مشتمل اشتہار میں تحریرہے کہ آپ کی معلومات کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے، اگر ہم ایسا کرنے میں ناکام ہوتے ہیں تو ہمیں کوئی حق نہیں پہنچتا۔برطانیہ کے 6بڑے اختیارات سمیت سنڈے ٹائمز اور دی آبزرور، نیویارک ٹائمز، واشنگٹن پوسٹ اور وال اسٹریٹ جرنل میں شائع ہوئے، اشتہار اس اخبار میں بھی شائع ہوا ہے جس نے فیس بک پر صارفین کی معلومات کا اسکنڈل افشا کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *