جنسی استحصال قانون پر این جی او کے خیالات پر غور کرے مرکز:سپریم کورٹ

نئی دہلی :13؍ مارچ (قندیل نیوز)
سپریم کورٹ نے مرکز کو کام کی جگہوں پر جنسی تشدد کے روک تھام کے لئے قانون کے تحت ایک این جی او کی تجاویز پر غور کرنے کو کہا۔چیف جسٹس دیپک مشرا، جسٹس اے ایم کھانولکر اور جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی بنچ نے مرکز کو دہلی کے این جی او انشیٹو فار انکلوشن فاؤنڈیشن کی درخواست پر 19اپریل تک جواب دینے کو کہا۔این جی او نے دعوی کیا ہے کہ کام کی جگہوں پر جنسی تشدد کے معاملے بڑھ رہے ہیں۔اس نے کام کی جگہ جنسی تشدد (روک تھام اور پابندی)ایکٹ کو فوری طور مناسب طریقے سے نافذ کرنے کی کوشش کی۔اس کا کہنا تھا کہ ریاستی سطح پر مقامی افسر اور شکایت کمیٹیوں نہیں مقرر کی جا رہی ہیں ایسے میں متأثرین کو شکایت درج کرانے کے لئے مناسب پلیٹ فارم نہیں ملتا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *