اسپورٹس

now browsing by category

 

نیوزی لینڈ کی شاندار جیت، بولٹ کی ہیٹ ٹرک کے آگے پاکستان بے بس

دبئی :پاکستان اور نیوزی کے درمیان یو اے ای میں کھیلی جارہی تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں ٹرینٹ بولٹ کی ہیٹ ٹرک کی بدولت نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 47 رنز سے شکست دے دی۔پہلے بلے بازی کرتے ہوئے نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورس میں 9 وکٹ کے نقصان پر 266 رن بنائے ، جس کے جواب میں 47.2 اوورس میں 219 رن بناکر پاکستان کی پوری ٹیم آوٹ ہوگئی ۔ نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی یہ مسلسل بارہویں شکست ہے۔
ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز امام الحق اور فخر زمان نے کیا ، لیکن بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والی جوڑی کوئی کمال نہ کرسکی اور پاکستان کی پہلی وکٹ فخر زمان کے شکل میں جلد ہی گرگئی ، جو صرف ایک رن بناکر ٹرینٹ بولڈ کا شکار ہوگئے۔ اس کے بعد ٹرینٹ بولڈ نے اگلی ہی گیند پر بابر اعظم کو کیچ آوٹ کرادیا اور پھر محمد حفیظ بھی پہلی ہی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے ۔
بولٹ کی ہیٹ ٹرک کے سامنے اب بھی یہ ” چیلنج ” برقرار
پاکستان کی طرف سے سب سے زیاہ کپتان سرفراز احمد نے 64 رن بنائے ۔ اس کے علاوہ شعیب ملک نے 30، امام الحق نے 34 ، عماد وسیم نے 50 ، حسن علی نے 16 ، شاداب نے 7 رن بنائے ۔ پاکستان کے تین کھلاڑی بابر اعظم ، محمد حفیظ اور شاہین شاہ آفریدی اپنا کھوتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے ۔
اس سے قبل راس ٹیلر کے 80 اور لاتھم کے 68 رنوں کی شاندار اننگز کے بدولت نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پچاس اوور میں نو وکٹ پر 266 رن بنائے

ساتویں مرتبہ ہندوستان نے ایشیا کپ پر قبضہ کیا

ایشیا کپ : آخری گیند پر بنگلہ دیش کو شکست دے کر ہندوستان نے ساتویں مرتبہ خطاب اپنے نام کیا، بنگلہ دیش کی ٹیم پہلے بلے بازی کرتے48.3 اوورس میں 222 بناکر آل آوٹ ہوگئی اور ٹیم انڈیا کو جیت کیلئے 223 رنوں کا ہدف ملا ، جس کو ٹیم انڈیا نے 50 ویں اوور کی آخری گیند پر سات وکٹ کھوکر حاصل کرلیا ۔
ایک دلچسپ میچ میں ٹیم انڈیا نے آخری گیند پر بنگلہ دیش کو مات دے کر خطاب اپنے نام کرنے میں کامیاب ہو گئ ۔
ٹیم انڈیا کی جانب سے روہت شرما نے سب سے زیادہ 48 رن بنائے ۔ اس کے علاوہ شیکھر دھون نے 15 ، رائیڈو نے دو ، کارتک نے 37 ، دھونی نے 36 ، کیدار جادھو نے 23 ( ناٹ آوٹ ) ، جڈیجہ نے 23 ، بھونیشور نے 21 اور کلدیپ یادو نے پانچ رن بنائے ۔ بنگلہ دیش کی طرف سے مستفیض اور روبیل نے دو دو جبکہ نجم الاسلام ، مشرف مرتضی اور محمود اللہ نے ایک ایک کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔ اس سے قبل ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرنے اتری بنگلہ دیش کی ٹیم نے اچھی شروعات کی ، مگر اس کے بعد لگاتار اس کے وکٹ گرتے رہے ۔ بنگلہ دیش کی طرف سے لٹن داس نے شاندار 121 رنوں کی اننگز کھیلی ۔ اس کے علاوہ سومیہ سرکار نے 33 اور مہدی حسن نے 32 رن بنائے ۔ ان تینوں کے علاوہ بنگلہ دیش کا کوئی بھی کھلاڑی دہائی کے اعداد و شمار تک نہیں پہنچ سکا ۔ ہندوستان کی طرف سے کلدیپ یادو نے تین ، کیدار جادھو نے دو بمبرہ اور چہل نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔ جبکہ تین کھلاڑی رن آوٹ ہوئے۔ خیال رہے کہ ہندستان نے اس ٹورنامنٹ کو ساتویں مرتبہ جیتا ہے۔ اس سے قبل ا س نے 1984، 1988، 1990-91، 1995، 2010 میں 50 اوور کی شکل میں اور 2016 میں ٹوئنٹی -20 شکل میں جیتاتھا

فیفا ورلڈ کپ 2018 :فرانس نے کروشیا کو شکست دے کر دوسری مرتبہ خطاب اپنے نام کیا

ماسکو: فرانس نے فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی بار فائنل کھیلنے والی ٹیم کروشیا کو اتوار کے روز 4-2 سے شکست دے کر 20 سال بعد 21 ویں فیفا عالمی فٹ بال ٹورنامنٹ کا خطاب اپنے نام کر لیا.
فرانس نے 1998 میں اپنی میزبانی میں پہلی بار فیفا ورلڈ کپ جیتا تھا اور اس کامیابی کے 20 سال بعد اس نے ایک بار پھر عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ اس شکست کے ساتھ کروشیا کا اپنے اولین فائنل میں تاریخ بنانے کا خواب ٹوٹ گیا۔
فرانس کا یہ دوسرا عالمی خطاب ہے اور اس کے ساتھ ہی وہ دو بار عالمی اعزاز جیتنے والے ارجنٹائن اور یوراگوئے کے زمرے میں شامل ہو گیا ہے۔

پنت کی طوفانی اننگ بھی دہلی کو نہیں دلا سکی جیت

نئی دہلی: نوجوان وکٹ کیپر بلے باز آر پنت (ناٹ آوٹ 128رن) کی بہترین اننگز کے باوجود دہلی ڈےئر ڈیولس سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف آئی پی ایل ۔11کے کرو یا مرو مقابلہ میں جمعرات کو فروز شاہ کوٹلہ میدان میں نو وکٹ سے شکست کھاکر ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی۔ دہلی نے حالانکہ 20اوور میں پانچ وکٹ پر 187رن کا چیلنجنگ اسکور بنایا لیکن دہلی کے گیند بازوں نے پنت کی محنت پر پانی پھیر دیا۔
حیدرآباد نے ایک وکٹ پر 191رن بناکر شان کے ساتھ پلے آف میں جگہ بنالی۔ حیدرآباد کی گیارہ میچوں میں یہ نویں جیت ہے اور اس کے 18پوائنٹ ہوگئے ہیں۔ دہلی کو گیارہ میچوں میں آٹھویں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور اس کا آئی پی ایل۔11کا سفر تین میچ باقی رہتے ہی ختم ہوگیا
ٹورنامنٹ کی بہترین ٹیم سمجھی جارہی حیدرآباد نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے اوپنر ایلکس ہیلس (14) کو حالانکہ پندرہ کے اسکور پر گنوایا لیکن شکھر دھون (ناٹ آوٹ 92) اور کپتان کین ولیمسن (ناٹ آوٹ 83) نے دوسرے وکٹ کے لئے محض 102گیندوں میں 176رن کی ناٹ آوٹ شراکت کرکے دہلی کی امیدوں کو چکنا چور کردیا۔
شکھر نے اپنے گھریلو میدان میں پچاس گیندوں پر نو چوکوں او چار چھکوں کی مدد سے ناٹ آوٹ 92رن کی اننگز کھیلی جبکہ زبردست فارم میں چل رہے ولیمسن نے 53گیندوں میں آ ٹھ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے ناٹ آوٹ 83رن بناکر حیدرآباد کو پلے آف میں پہنچا دیا۔ دہلی کی حالت دیکھ کر ناظرین نے پندرہ اوور سے پہلے ہی میدان خالی کرنا شروع کردیا۔ پنت نے اپنی زندگی کی بہترے اننگز کھیلی لیکن دہلی کے گیند بازوں نے ٹورنامنٹ کا اپنی سب سے خراب کارکردگی کرکے گھریلو ناظرین کو مایوس کردیا۔اس سے پہلے پنت نے دہلی کو تین وکٹ پر 43رن کی نازک حالت سے باہر نکالا اور شاندار سنچری بنائی۔ انہوں نے اپنے 100رن 56گیندوں میں 13چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے پورے کئے۔ ان کے پہلے پچاس رن 36گیندوں میں جبکہ اگلے 50رن انہوں نے صرف 20گیندوں میں بنائے۔پنت نے اپنے کیریر کا بہترین اسکور بنایا اور 63گیندوں میں 15چوکوں اور سات چھکوں کی مدد سے ناٹ آوٹ 128رن بناکرپویلین واپس گئے۔
پنت نے اپنی سنچری اننگز کے دوران آئی پی ایل میں اپنے ایک ہزار رن بھی پورے کرلئے۔ پنت کی یہ پہلی آئی پی ایل سنچری ہے اور وہ اس ٹورنامنٹ میں سنچری بنانے والے تیسرے بلے باز بن گئے۔ پنت کا اس سے پہلے بہترین اسکور 116رن تھا ۔ پنت نے ہرشل پٹیل (24) کے ساتھ چوتھے وکٹ کے لئے 55رن کی اہم شراکت داری کی۔ انہوں نے پھر گلین میکسویل کے ساتھ پانچویں وکٹ کے لئے 63رن جوڑے جس میں میکسویل کے صرف 9رن تھے۔
دہلی کا جہاں دس اوور میں اسکور صرف 52رن تھا وہیں پنت کے زبردست حملوں سے اس کا اسکور 20اوور ختم ہونے پر 187رن پر پہنچ گیا۔ دہلی نے آخری دس اوور میں 135رن بنائے۔ پنت نے بھونیشور کمار کے اننگز کے آخری اوور میں 4,4,6,6,6لگاتے ہوئے 26رن بنائے۔

کے راہل کی شاندار اننگ کے باوجود کنگس الیون پنجاب کی شکست

راجستھان رائلس کی شاندار جیت ،
جے پور: آئی پی ایل کے 11 ویں سیشن میں راجستھان رائلس نےآج یہاں کنگس الیون پنجاب کو 15 رنوں سے شکست دے دی، راجستھان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے کنگس الیون وکٹ پنجاب کو جیت کے لئے 159 رنوں کا ہدف دیا، لیکن کنگ الیون پنجاب کی ٹیم 20 اوور میں 7 وکٹ کے نقصان پر 143 رن ہی بناسکی،کنگس الیون پنجاب کی طرف سے سلامی بلے باز کے راہل نے زبردست اننگ کھیلی، لیکن ان کے علاوہ کوئی دوسرا بلے باز ان کا ساتھ نہیں دے سکا، کے راہل نے 70 گیندوں پر 95 رنوں کی ناٹ آئوٹ شاندار اننگ کھیلی۔ انہوں نے 11 چوکے اور دو چھکے لگائےکرس گیل نے ایک رن بنائے جبکہ کپتان اشون (صفر)، کے نائر (3) اے ڈی ناتھ (9)، منوج تیواری (7)، اکشرپٹیل (9) اور اسٹونس نے 11 رن بنائے۔ راجستھان ر ائلس کی طرف سے گواتھم نے دو وکٹ لئے جبکہ آرچر، انادکٹ، اسٹوکس اور سودھی نے ایک ایک وکٹ حاصل کئے۔اس سے قبل راجستھان رائلس نے ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بلے بازی کرنے کافیصلہ کیا۔ اس کے بعد20 اوور میں 8وکٹ کے نقصان 158 رن بنائے۔ جوس بٹلر نے 82 رنوں کی اننگ بہترین اننگ کھیلی جبکہ سیمسن نے 22 رن بنائے۔ اس کے علاوہ کوئی بھی بلے باز قابل ذکر کارکردگی کامظاہرہ نہیں کرسکا۔ کپتان اجنکیا رہانے نے صرف 9 رن بنائے جبکہ اسٹوکس نے 14 بنی نے 11 اور گوتھم نے 8 رن اور ایم کے لومر نے 9بنائے ۔کنگس الیون پنجاب کی طرف اینڈریو ٹرائی نے 4 وکٹ اور مجیب الرحمن نے 2 وکٹ لے کر راجستھان کو بڑے اسکور سے روک دیا۔ اس کے علاوہ اسٹونس نے ایک وکٹ حاصل کیا۔ جبکہ کپتان آراشون، موہت شرما، اکشر پٹیل کو کوئی وکٹ نہیں ملا۔

سن رائزرس حیدرآباد کی ممبئی انڈینس پر شاندار جیت

ممبئی :(قندیل نیوز)
ممبئی انڈینس کو سن رائزرس حیدرآباد نے وان کھیڑے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایک دلچسپ مقابلے میں 31 رنوں سے شکست دی ہے۔یہ روہت شرما اینڈ کمپنی کی آئی پی ایل کے موجودہ سیزن میں چھ میچوں میں پانچویں ہار ہے۔ممبئی کو جیت کے لیے صرف 119رنوں کی ضرورت تھی لیکن وہ اس آسان سے ہدف کو حاصل نہیں کر پائی اور 18.5اووروں میں صرف 87رنوں پر ہی پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی۔ممبئی کیلئے سوریہ کمار نے سب سے زیادہ 34رن بنائے۔جبکہ کرنال پانڈیا نے 24 رنوں کی شراکت داری دی۔
آئی پی ایل کی ونر رہ چکی ممبئی انڈینس اس سیزن میں ابھی تک برے دور سے گزر رہی ہے۔پانچ میچوں میں اس کے حصے میں صرف ایک جیت آئی ہے۔ جبکہ چار بار شکست کا سامنا کرنا پڑاہے۔جیت کی پٹری پر لوٹنے کیلئے بیتاب ممبئی انڈینس کو وانکھیڑے اسٹیڈیم میں زبردست مایوسی ہاتھ لگی.

آئی پی ایل :2018 رائے کی جارحانہ اننگ سے دہلی ڈیئر ڈیولس نے ممبئی انڈینس کو 7وکٹ سے شکست دی

ممبئی: دفاعی چمپئن ممبئی انڈینس اور دہلی ڈیئر ڈیولس کے درمیان آج وانکھیڑے اسٹیڈیم میں ہوئے میچ میں دہلی ڈیئر ڈیولس نے 7وکٹ سے زبردست جیت حاصل کی ہے۔ ممبئی انڈینس کے 194کے ہدف کو دہلی ڈیئر ڈیولس نے آخری اوورکی آخری گیند پر 3وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ دہلی ڈیئر ڈیولس کی جانب سے رائے نے 91رنوں کی ناٹ آئوٹ اننگ کھیل کر دہلی ڈیئر ڈیولس کو جیت دلائی جبکہ ایس ایس لائر نے 27رن بنائے۔ رائے نے اپنی زبردست اننگ 53گیندوں پر 6چھکوں اور 6چوکوں کی مدد سے 91رننگ کی اننگ کھیل کر اپنی ٹیم کو جیت دلائی۔ دہلی ڈیئر ڈیولس کے کپتان گوتم گمبھیر زیادہ کچھ نہیں کرسکے۔ انہیں مستفیض الرحیم نے آئوٹ کیا اور وہ صرف 15رن بناسکے۔ اس کے علاوہ نے 47رنوں کی بہترین اننگ کھیلی۔ جبکہ میکسویل صرف 13رن بناسکے۔ ممبئی انڈینس کی طرف ہاردک پانڈیا نے دو وکٹ لئے جبکہ مستفیض الرحیم نے ایک وکٹ حاصل کیا۔
اس سے قبل ممبئی انڈینس نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20اوور میں 7وکٹ کے نقصان پر 194رن بنائے ہیں۔ دہلی نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا۔ ممبئی کے سلامی بلے باز سوریہ کمار یادو نے(53) اور ایون لوئس نے (48)رن کی اننگ کھیلی۔ اس کے بعد ایشان کشن نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے 44رن بنائے اور ممبئی انڈینس کا مجموعی اسکور 194رن ہوگیا۔
دہلی کی طرف سے گیند باز راہل ٹیوٹیا نے ایون لوئس اور سوریہ کمار یادو کو پویلین بھیجا۔ ڈین کرسٹین نے ایشان کشن اور کیرون پولارڈ (0)کو آئوٹ کیا۔ ٹرینٹ بولٹ نے روہت شرما(18) اور ہاردک پانڈیا (2) کے وکٹ لئے۔ محمدشامی نے کرنال کو 11رن پر واپس پویلین بھیجا۔
دونوں ٹیموں نے اپنے پہلے دو مقابلے گنوائے ہیں، اس لئے یہ میچ دونوں کےلئے ہی اہم ہیں۔ دہلی کے کپتان گوتم گمبھیر نے بتایا کہ دہلی کی ٹیم میں دو تبدیلی کی گئی ہے۔ کولن منرو کی جگہ جیسن رائے اور کرس مورسس کی جگہ ڈین کرسٹین کو موقع دیاگیاہے۔ دوسری جانب ممبئی انڈینس میں بھی دو تبدیلی کی گئی ہے۔ بین کٹنگ کی جگہ اکیلا دھننجے اور پردیپ سانگوان کی جگہ ہاردک پانڈیا کی واپسی ہوئی ہے۔

مذہب نے میری تقدیر بدلنے میں اہم کردار ادا کیا :عثمان خواجہ

سڈنی ، (قندیل نیوز )پاکستانی نژاد آسٹریلوی بلے باز عثمان خواجہ نے کہا ہے کہ دعا انسان کی تقدیر بدل دیتی ہے، کرکٹ کی دنیا میں قدم رکھنے میں کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا لیکن میں نے کبھی ہمت نہں ہاری، ہر حال میں اللہ تعالیٰ سے دعا مانگتا رہا اور ان دعاؤں کی بدولت ہی آج میں کامیاب ہوں۔
29 سالہ ٹاپ آرڈر بلے باز عثمان خواجہ نے کرک انفو کو ایک انٹرویو میں کہا کہ مذہب نے میری تقدیر بدلنے میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے، میں ہر وقت اللہ سے دعا کرتا رہتا ہوں، اسی وجہ سے میرا دھیان صرف کھیل کی طرف رہتا ہے۔
عثمان خواجہ کو آسٹریلیا کے پہلے مسلمان کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل ہے، جنہوں نے 2011 ایشنر سیریز میں ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیبو کیا۔

آئی پی ایل 2018 :سنیل نرائن کے طوفان میں اڑ گیا بنگلور

کلکتہ :(قندیل نیوز /عبداللہ)
کولکاتا نے ٹورنامنٹ کا آغاز دھماکہ دار انداز میں کیا کولکاتا کے نئے کپتان دنیش کارتک نے ٹاؤس جیت کر بنگلور کو پہلے بلے بازی کیلئے کہا بڑیڈن میکلم نے اپنی ٹیم کو تیز شروعات دی مگر اسی درمیان انکے جوڑی دار ڈی کوک صرف 4رن بنا کر آؤٹ ہو گئے اور وراٹ کوہلی 33گیندوں کا سامنا کر نے کے بعد صرف 31 رن بنا سکے ڈیویلیئرز نے تیزی سے رنز بنائے انہوں نے صرف 23 گیندیں کھیل کر 44 رنز بنائے اور اپنی ٹیم کو 176تک پہنچا دیا
177رنزکےہدف کا پیچھا کرنے اتری کولکتہ کے ہرفن مولا کھلاڑی کرس لین چار رن بنا کر آؤٹ ہوگئے اسکے بعد نرائن نے بنگلور کے گیند بازوں کی دھجیاں اڑا دی اور صرف 17 بال پر 50رن ٹھوک ڈالے اور اپنی ٹیم کو ایک آسان جیت دی لا دی

آئی پی ایل میچ :پنجاب نے دہلی کو چھ وکٹوں سے شکست دی

موہالی :(قندیل نیوز /عبداللہ)
پنجاب کے لیئے آج اپنی کپتانی کا آغاز کر رہے اشون نے ٹاؤس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا دہلی کی شروعات بےحد خراب رہی منرو ۴اور آئر۱۱ سستے میں چلتے بنے کپتان گوتم گمبھیر 55رنو کا تعاون کیا آخر میں کرس مورس نے کچھ بڑے شاٹس کھیلے اور اپنی ٹیم کو ۱۶۶ پہنچا دیا ٹارگٹ کا پیچھا کرنے اتری پنجاب کو لوکیش راہل نے طوفانی شروعات دی راہل نے سب سے تیز ففٹی لگانے کا ریکارڈ اپنے نام کیا اور اپنی ایک آسان جیت دلادی.

دولت مشترکہ کھیل میں ہندوستان کو ملا چھٹا طلائی تمغہ

نشانے بازی میں منو بھاکر کو ملا سونا اور حنا سدھو کو حاصل ہوا چاندی کا تمغہ
گولڈ کوسٹ (آسٹریلیا)، 8 اپریل (قندیل نیوز) نوجوان نشانے باز منو بھاکر نے 21 ویں دولت مشترکہ کھیلوں میں خواتین کے 10 میٹر ایئر پسٹل مقابلے میں ہندوستان کو اتوار کے روز چھٹا سونے کا تمغہ دیلا اور اسی مقابلہ میں حنا سدھو نے چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا۔

آئی پی ایل ۲۰۱۸ کا رنگارنگ آغاز

ممبئی:(قندیل نیوز/عبداللہ)
پہلے میچ میں چنئ سوپر کینگس نے ممبئی انڈینس کو ایک وکٹ سے ہرا کر دو سال بعد اپنی واپسی اعلان کر دیا
چنئ کےکپتان دھونی نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا اور انکے گیند بازوں نے اپنے کپتان کے فیصلے کو صحیح ثابت کیا ممبئی کا آغاز کپتان روہت شرما اور اےوین لوئیس نے کیا مگر لوئیس بغیر کوئی رن بنائے آوٹ ہو گئے روہت شرما بھی بڑی اینگز کھیلنے میں ناکام رہے اور ۲۰اوور میں 4 وکٹ کھو کر ۱۶۵ رن بنائے ممبئی کی طرف سے اشان کشن ۴۰ سریاکمار۴۳ کرونال پانڈیا نے ۴۱ رنز بنائے دو سال بعد واپسی کررہی چنئ کی شروعات بھی اچھی نہیں رہی لیکن ڈیون براوؤ نے آتشی پاری کھیل ممبئی کے منہ میں سے میچ چھین لیا اور اپنی ٹیم کو ایک یاد گار میچ جتا دیا۔

وزیر اعظم نے ستیش کمار شیو لنگم کو طلائی تمغہ جیتنے پر مبارک بادپیش کی

نئی دہلی:7؍اپریل (قندیل نیوز)
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ویٹ لفٹر ستیش کمار شیو لنگم کو دولت مشترکہ کھیلوں میں طلائی تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔وزیر اعظم نے کہا “ہندوستان کے ویٹ لفٹرز میڈل کے فہرست میں ہمارے مقام کو بھی اوپر اٹھا رہے ہیں۔ ستیش کمار شیو لنگم نے 77 کلو گرام کے ویٹ لفٹنگ میں طلائی تمغہ جیت کر قابل ستائش کام کیا ہے۔ مسلسل 2 دولت مشترکہ کھیلوں میں – گلاسگو 2014 اور گولڈ کوسٹ 2018 – میں لگاتار طلائی تمغے جیت کر وہ تاریخ میں درج ہو چکے ہیں۔

ستیش نے ہندستان کے لئے تیسرا طلائی تمغہ جیتا

گولڈ کوسٹ، 7 اپریل (قندیل نیوز) ویٹ لفٹر ستیش کمار شوالنگم نے 21 ویں دولت مشترکہ کھیلوں میں ہفتہ کے روز ویٹ لفٹنگ میں سنہری کامیابی جاری رکھتے ہوئے ہندستان کے لئے تیسرا طلائی تمغہ جیت لیا ہے۔
ستیش نے 77 کلوگرام زمرے میں 317 کلوگرام وزن اٹھاکر گولڈ میڈل جیتا ہے۔انہوں نے اسنیچ میں 144 کلوگرام اور کین اینڈ جرک میں 173 کلوگرام وزن اٹھایا۔

تیز گیند باز محمد سمیع اب صلح کے موڈ میں

امروہہ:11؍ مارچ (قندیل نیوز)
ٹیم انڈیا کے تیز گیند باز محمد سمیع اپنی اہلیہ حسین جہاں کے ذریعہ لگائے گئے الزامات کے بعد اب سمجھوتہ کے موڈ میں آگئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ بیوی سے سمجھوتہ کیلئے ان کے کنبہ کے چار افراد گئے ہیں ۔ محمد سمیع کو امید ہے کہ جلد ہی سبھی معاملات حل کرلئے جائیں گے۔حسین جہاں کے ذریعہ لگائے گئے سبھی الزامات اور ثبوت کے طور پر آڈیو جاری کرنے کے سوال پر محمد سمیع نے کہا کہ جانچ کے بعد معاملہ کی سچائی سامنے آجائے گی ۔ انہوں نے تنازع کو گھریلو جھگڑا قرار دیتے ہوئے کہا کہ جلد ہی دونوں گھروالے مل بیٹھ کر معاملہ کو حل کرلیں گے۔حالانکہ محمد سمیع نے کہا کہ ان کی ابھی اہلیہ سے اس معاملہ میں کوئی بات چیت نہیں ہوئی ہے ۔ جبکہ چھوٹی بیٹی کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ بیٹی ماں باپ دونوں کے بغیر نہیں رہ سکتی ہے۔بیوی سے تنازع کو لے کر محمد سمیع نے کہا کہ وہ اپنی اہلیہ کے ذریعہ لگائے گئے سبھی الزامات کا جواب دینے کیلئے تیار ہیں ۔ تاہم اہلیہ کے ذریعہ ان کے بھائی پر لگائے گئے سنگین الزامات پر سمیع نے کہا کہ معاملہ کی جانچ ہونی چاہئے ، سچائی سب کے سامنے آجائے گی۔ادھر بی سی سی آئی کے ذریعہ کنٹریکٹ سے باہر ہونے کے سوال پر سمیع نے کہا کہ انہیں بی سی سی آئی پر پورا بھروسہ ہے اور وہ اس کے فیصلہ کو خوشی سے قبول کریں گے۔

پاکستان کے ساتھ کھیلنے سے انکار کرکے ہندوستان کا امیج خراب ہوا ہے:رمیز راجہ

 
لاہور:2جنوری(قندیل نیوز)
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ کھیلنے سے انکار کرکے ہندوستان کا امیج خراب ہوا ہے،موجودہ ہندوستانی حکومت کی وجہ سے سابق ہندوستانی کرکٹرز بھی بول نہیں پا رہے۔سابق کپتان رمیز راجہ نے کہا کہ دنیا ہندوستان کی حقیقت جان گئی ہے،پاکستان کے ساتھ کھیلنے سے بار بار انکار روایتی حریف کی کم ظرفی کا منہ بولتا ثبوت ہے،ہندوستان بوکھلاہٹ چہرے کے بعد لفظوں سے بھی عیاں ہے۔پی سی بی کی طرف سے ہندوستان کے خلاف کیس کو رمیز راجہ نے بہتر فیصلہ قرار دیا ہے مگر وہ نہیں چاہتے کہ ہند ۔پاک کرکٹ سیریز کو پیسے میں تولا جائے۔رمیز راجہ نے فکسنگ کیخلاف بھی آواز بلند کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہوتے تو ٹیم میں ایک بھی ایسا کھلاڑی نہ ہوتا چاہے وہ کتنا ہی اچھا کیوں نہ ہو۔

ہندوستان کرکٹ کی دنیا میں چھاگیا

2017کوہلی کے نام
نئی دہلی ،30؍دسمبر (قندیل نیوز)
اس سال دنیائے کھیل کی نظریں ہندوستان پر لگی رہی اور ہندوستان کی آنکھوں کے تارے رہے وراٹ کوہلی جن کی عادت میں شمار ہو گیا ہے کرکٹ کے نت نئے ریکارڈ بنانا جبکہ فیفا انڈر 17ورلڈ کپ کی کامیاب میزبانی کرکے ہندوستان نے اپنا لوہا منوایا۔رن مشین کوہلی کی قیادت میں ہندوستانی ٹیم نے یکے بعد جیت درج کر کے ایسا ریکارڈ بنایاہے جسے توڑ پانا مخالف ٹیموں کے لیے ناممکن سا ہونے لگا ہے۔اس سال دنیائے کھیل میں ہندوستان بیڈمنٹن کی پوسٹر گرل پی وی سندھو کی بھی طوطی بولی جبکہ کدامبی سری کانت نے کامیابی کی نئی تاریخ لکھی۔خواتین اور مرد ہاکی ٹیموں نے چمپئن کا درجہ حاصل کیا۔دو مرتبہ کے اولمپک میڈلسٹ پہلوان سشیل کمار تین سال بعد رنگ میں لوٹے تو میرابائی چانو نے برسوں بعد تمغہ دلایا۔ایم سی میریکام نے ایشیائی چمپئن شپ میں سونے کے ساتھ واپسی کی اور کئی کھیلوں میں پنکج اڈوانی نے 18واں عالمی خطاب جیت لیا۔باکسر گورو بدھوڑی نے عالمی چمپئن شپ میں کانسے کا تمغہ جیتا۔سال کے آخر میں شطرنج کے شہنشاہ وشوناتھن آنند نے پچھلی ناکامیوں کا غم دور کرکے چودہ برس بعد ریپڈ شطرنج کا خطاب جیتا۔خواتین کرکٹ ٹیم مرد ٹیم کی سر پرستی سے نکل کر اپنی شناخت بنانے میں کامیاب رہی۔متالی راج اینڈ کمپنی ورلڈ کپ میں رنر اپ رہی اور پہلی بار کوہلی اینڈ کمپنی سے الگ ان کی کامیابی کو ملک نے مانا اور تعریف کی۔مرد کرکٹ ٹیم کا جلوہ اس سال بھی بدستور جاری رہا۔

سشیل کمار اور ان کے مداحوں کے خلاف ایف آئی آردرج

نئی دہلی ،30؍دسمبر (قندیل نیوز)
اولمپک میڈلسٹ سشیل کمار اور ان کے حامیوں کے خلاف دہلی پولیس نے اندرا گاندھی انڈور اسٹیڈیم پر کل مخالف پہلوان پروین رانا کے حامیوں سے لڑائی کے معاملے میں ایف آئی آر درج کی ہے۔سشیل اور اس کے حامیوں کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 341 (غلط طریقے سے روکنا) اور 323 (جان بوجھ کر چوٹ پہنچانا) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔سیکشن 323 کے تحت ایک سال قید یا 1000 روپے جرمانہ یا دونوں کی سزا ہو سکتی ہے۔دونوں پہلوانوں کے حامی آپس میں بھڑ گئے تھے جب اگلے سال اپریل میں گولڈ کوسٹ میں ہونے والے دولت مشترکہ کھیلوں کے افتتاحی میچ میں سشیل نے رانا کو شکست دی۔سینئر پولیس حکام نے بتایا کہ کیمرے میں بھی یہ جھگڑا قید ہو گیا ہے جس سے پولیس نے مقدمہ درج کیا۔پولیس ڈپٹی کمشنر (وسط دہلی)مدیپ سنگھ رندھاوا نے اس کی تصدیق کی کہ ایف آئی آر درج کی گئی ہے لیکن لڑائی کے وجوہات کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس کو رانا یا ان کے حامیوں کے خلاف سشیل یا ان کے حامیوں میں سے کسی نے شکایت درج نہیں کرائی ہے۔تین سال بعد دولت مشترکہ چمپئن شپ طلائی جیت کر بین الاقوامی کشتی میں واپسی کرنے والے سشیل نے اپنے سارے مقابلے جیتے۔معاملہ اس وقت بگڑ گیا جب سیمی فائنل میں سشیل سے ہارنے کے بعد رانا نے دعوی کیا کہ سشیل کے حامیوں نے رنگ میں اس کے خلاف اترنے کیلئے اسے اور اس کے بڑے بھائی کو مارا۔دوسری طرف سشیل نے دعوی کیا کہ مقابلے کے دوران رانا نے اسے مارا۔اس نے کہاکہ اس نے مجھے پیٹا لیکن کوئی بات نہیں۔یہ مجھے اچھا کھیلنے سے روکنے کی اس کی حکمت عملی ہوگی۔یہ کھیل کا حصہ ہے۔جو کچھ ہوا تھا، وہ غلط تھا۔ میں اس کی مذمت کرتا ہوں۔

آسٹریلیاوانگلینڈکے مابین چوتھا ٹیسٹ ڈرا

اسمتھ نے سنچری لگاکر بنایا ریکارڈ
ملبورن ،30؍دسمبر (قندیل نیوز)
آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشز سیریز کا چوتھا ٹیسٹ پانچویں اور آخری دن ہفتہ کو ڈرا پرختم ہوا۔ ملبورن میں کھیلے گئے اس ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے کھیل ختم ہونے کے وقت اپنی دوسری اننگز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 263رنز بنائے۔انگلینڈ کی پہلی اننگز 491رنز پر سمٹی تھی۔آسٹریلیا نے 5 میچوں کی سیریز کا تیسراٹیسٹ جیت کر پہلے ہی 3-0کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کرلی تھی۔آسٹریلیا کے کپتان اسٹیوا سمتھ نے 102رنز کی ناقابل تسخیر سنچری بنائی جبکہ وارنر نے 86رنز بنائے۔اوپنر کیمرون بین کراف نے 27اور عثمان خواجہ نے 11رن بنائے۔شان مارش 4رنز بنا کر اسٹورٹ براڈ کا شکار بنے۔مچل مارش 29رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔انگلینڈ کی جانب سے 244رنز کی ناقابل شکست ڈبل سنچری بنانے والے ایلسٹیر کک کو مین آف دی میچ دیاگیا۔اسمتھ نے 161گیندوں میں اپنی سنچری مکمل کی جو ان کے ٹیسٹ کیریئر کی دوسری سب سے دھیمی سنچری ہے لیکن وہ سب سے تیز 23سنچری پوری کرنے والے تیسرے کرکٹر بن گئے۔اسمتھ نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی 110 ویں اننگز میں 23ویں سنچری بنائی۔ ان سے فاسٹ 23ٹسٹ سنچری آسٹریلیائی بلے باز ڈان بریڈمین(59اننگز) اور ہندوستانی مایہ ناز بلے باز گاوسکر(109)نے پورے کئے ہیں۔اس کے علاوہ بلے اوپنر وارنر نے اپنے کیریئر کی سب سے سست نصف سنچری پوری کی۔اسمتھ اس سال ٹیسٹ فارمیٹ میں سب سے زیادہ رن بنانے والے بلے باز بھی بن گئے۔سال 2017 میں انہوں نے 76.76 کی اوسط سے کل 1305رنز بنائے۔اس کے علاوہ آسٹریلیائی کپتان نے سیریز کی اپنی تیسری سنچری لگائی۔ انہوں نے مسلسل ملبورن ٹیسٹ میں چوتھی بار سنچری لگائی اور وہ ایسا کرنے والے ڈان بریڈمین کے کلب میں شامل ہو گئے۔ اسمتھ نے اس سال کی اپنی چھٹی ٹیسٹ سنچری بنائی اور ساتھ ہی سابق کپتان رکی پونٹنگ کے ریکارڈ کی برابری کی۔پونٹنگ کے نام بھی دو بار ایک سال میں 6ٹیسٹ سنچریاں درج ہیں۔

انگلش بولرز نےکی نئی گیند سے چھیڑچھاڑ

ملبورن ،29؍دسمبر (قندیل نیوز)
ملبورن ٹیسٹ کے چوتھے دن انگلینڈ کے فاسٹ بولرز نئی گیند کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتے ہوئے کیمرے کی زد میں آگئے ۔ آسٹریلین ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ انگلش بولرز نے سوئنگ کرنے کے لیے گیند کو خراب کرنے کی کوشش کی ۔ایشز سیریز کے چوتھا ٹیسٹ کے چوتھے دن انگلش بولرز نینہ صرف نئی گیند کے ساتھ چھیڑ چھاڑ شروع کر دی بلکہ فاسٹ بولر اسٹیورٹ براڈ نے تومڈ آن سے تھرو کرتے ہو ئے گیند کو وکٹ کے سخت حصہ پر پھینکا۔ جس کے بعد امپائرز ایس روی اور کمار دھرما سینا نے انگلش کپتان جو روٹ سے بات چیت کی۔ایک موقع پر تو ٹی وی کیمروں میں فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن کو گیند کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتے ہو ئے بھی دکھایا ۔ جس پر سابق آسٹریلوی کرکٹرز اور کمنٹیٹرزنے اس کی نشاندہی کی اور تنقید کی ۔مچل جانسن نے لکھا کہ دس اوورز سے پہلے ہی گیند ریورس ہو رہا ہے جبکہ مائیکل ہسی نے کہا کہ پچ فلیٹ ہونے کی وجہ سے بولرز نے بیٹسمینوں کو پریشان کرنے کے لیے دوسرے حربے استعمال کرنے شروع کیے ۔شین وارن نے کہا کہ ان کے خیال میں ناخن کے ساتھ بال کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا ہے ۔ مائیکل سلیٹر کا کہنا ہے کہ ناخن کے ساتھ گیند کو قطعی طور پر نہیں چھیڑا جا سکتا ۔

وشوناتھن آنند کاعالمی ریپڈ شطرنج خطاب پرقبضہ

نئی دہلی ،29؍دسمبر (قندیل نیوز)
عالمی چمپئن میگنس کارلسن کو شکست دینے کے بعد وشوناتھن آنند نے شاندار فارم برقرار رکھتے ہوئے ریاض میں عالمی ریپڈ شطرنج چمپئن شپ کا خطاب جیت لیا۔آنند نے دنیا کے ایک نمبرکھلاڑی کارلسن کو نووے دور میں شکست دے کر 2013عالمی چمپئن شپ میں شکست کا بدلہ برابرکر لیا۔انہوں نے 2013میں یہ خطاب کارلسن سے شکست کھا کرگنوایا تھا جبکہ 2003 میں انہوں نے فائنل میں بلادیمر کرامنک کو شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا تھا۔وہ آخری پانچ راؤنڈ کے شروعات کے وقت مشترکہ طورپر دوسرے نمبر پر تھے جب روس کے بلادیمر فیڈوسیو اور ایان نیپومنیاشچ کے بھی 15 میں سے 10-5 پوائنٹس تھے۔آنند نے ٹائی بریکر میں فیڈوسیو کو 2-0 سے شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا۔آنند نے 14ویں راؤنڈ میں سفید مہروں سے روس کے الیگزینڈر گرسچک کو شکست دینے سے پہلے دو ڈرا کھیلا۔دوسری طرف کارلسن کو روس کے بلادیسلاو ارتیمیو نے ڈرا پر روکا جس سے آنند ان کے ساتھ مل کر ٹاپ پر آ گئے۔آخری دور میں آنند نے چین کے بو شیاگجی سے ڈرا کھیلا جبکہ کارلسن کو گرسچک کے ہاتھوں غیر متوقع شکست جھیلنی پڑی۔پندرہ دور کے بعد آنندچھ جیت اور نو ڈرا کے بعد ناقابل تسخیررہے۔اس سیشن میں خراب فارم کی وجہ سے آنند نے سال کا اختتام خطابی جیت سے کرکے نئے سیشن کے لیے امیدیں جگائی ہیں۔

جنوبی افریقی سر زمین اسپنروں کے لیے مصیبت زدہ رہی ہے

نئی دہلی ،29؍دسمبر (قندیل نیوز)
گھریلو زمین پر باقاعدہ طور پر ٹیم کا حصہ رہنے والے روی چندرن اشون اور روندر جڈیجہ کو جنوبی افریقہ کے خلاف شاید ہی ایک ساتھ آخری الیون میں جگہ بنانے کا موقع ملے کیونکہ افریقی براعظم کے اس ملک میں اسپنروں کی کارکردگی میں مسلسل کمی آئی ہے ۔جنوبی افریقہ کی ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کے بعد سے اس سرزمین پر اب تک جو 125ٹیسٹ میچ کھیلے گئے ہیں اگر ان میں اسپنروں کی کارکردگی پر غور کریں تو صاف ہو جاتا ہے کہ جنوبی افریقہ کی ٹیم میں اسپنر کی کمی کی وجہ سے انہوں نے عموما تیز گیند بازوں کے معقول پچیں بنائیں اور اس میں دو رائے نہیں کہ وراٹ کوہلی اینڈ کمپنی کو پانچ جنوری سے کیپ ٹاؤن میں شروع ہو رہی ہے تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں تیز اور اچھال وکٹوں سے سامنا کرنا ہوگا۔جنوبی افریقہ میں کھیلے گئے گزشتہ 125 ٹیسٹ میچوں میں تیز گیند بازوں اور اسپنروں کی کارکردگی کا تقابلی جائزہ کریں تو فرق واضح نظر آتا ہے۔ان میچوں میں تیز یا میڈیم گیند بازوں نے 75-46 فیصدبولنگ(29,385اوور)کی اور81فیصد وکٹ اپنے نام کئے۔اس دوران زیادہ تر ٹیموں نے اپنے تیز گیند بازوں کو آرام دینے یا اوور رفتار تیز کرنے کی خاطر اسپنروں کا استعمال کیا۔یہی وجہ ہے کہ یہاں تک کہ اگر 24-54فیصد (9556 اوور)گیند بازی کی لیکن انہیں 19فیصد ہی وکٹ ملے۔گزشتہ دس اور پانچ سال کے دوران بھی یہ صورت حال نہیں بدلی اور اس دوران اسپنروں نے تیز گیند بازوں کے دو دیگر انگلینڈ اور آسٹریلیا میں بھی جنوبی افریقہ کے مقابلے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔گزشتہ دس سالوں میں جنوبی افریقہ میں اسپنروں کو گیند بازوں کو ملے کل وکٹ کے تقریبا 21 فیصد وکٹ ملے جبکہ آسٹریلیا اور انگلینڈ میں اس درمیان انہوں نے 22 فیصد سے زائدکی شرح سے وکٹ حاصل کئے۔گزشتہ پانچ سالوں میں آسٹریلیا اور انگلینڈ میں یہ اعداد و شمار بالترتیب 24-04 اور 22-24 فیصد رہا جبکہ جنوبی افریقہ میں یہ گر کر 20-16 فیصد ہو گیا۔اگر جنوبی افریقہ میں غیر ملکی اسپنروں کی کارکردگی پر غور کریں تو 1992 کے بعد انہوں نے وہاں 27-21فیصد وکٹ حاصل کئے

آسٹریلیانے دوسری اننگ میں2وکٹوں پر103رنزبنائے

ملبورن ،29؍دسمبر (قندیل نیوز)
ملبورن ٹیسٹ کے چوتھے روز کھیل کے اختتام پر آسٹریلیا نے دوسری اننگز میں دو کٹوں کے نقصان پر 103رنز بنالئے، ڈیوڈ وارنر 40 اور اسمتھ 25 رنزپر ناٹ آوٹ ہیں۔ انگلینڈ کا پہلی اننگز کا اسکور برابر کرنے کے لئے اسے مزید 61رنز درکار ہیں جبکہ 8وکٹیں ابھی باقی ہیں۔ملبورن کرکٹ گراونڈ پر ٹیسٹ کے چوتھے روز انگلش ٹیم اسکور میں کسی بھی اضافے بغیر 491 رنز پرآوٹ ہوگئی اورمیزبان ٹیم کے خلاف 164 رنز کی برتری حاصل کرلی۔اوپنر السٹر کک نے ناقابل شکست 244 رنز بناکر بیٹ کیری کیا ۔آسٹریلیا نے 164 رنز کے خسارے کے ساتھ دوسری اننگز شروع کی، بین کرافٹ اور ڈیوڈ وارنر نے 51رنز کا آغاز فراہم کیا، بین کرافٹ 27رنز بناکر وارنر کا ساتھ چھوڑ گئے، عثمان خواجہ بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور صرف 11رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔نئے آنے والے بیٹسمین اسٹیو اسمتھ نے وارنر کے ساتھ مل کر تیسری وکٹ کی ناقابل شکست شراکت میں 38 رنز بناکر مجموعی اسکور 103رنز تک پہنچادیا۔بارش کے باعث ٹیسٹ کا چوتھا روزمتاثر ہوا اور آخری سیشن کا کھیل ممکن نہ ہوسکا ، جس پر امپائر نے کھیل ختم کرنے کا اعلان کردیا۔جب کھیل ختم ہوا تو آسٹریلیا نے دوسری اننگز میں 2 وکٹیں گنواکر 103رنز بنالئے تھے، وارنر 40 اور اسمتھ 25 رنز پر ناٹ آوٹ تھے۔

میدان کو دیکھ کراس کے مطابق کھیلتا ہوں: روہت شرما

اندور ،23؍دسمبر (قندیل نیوز)
روہت شرما کی بڑی اننگز کا راز صرف طاقت ہی نہیں بلکہ اسٹیک ٹائمنگ بھی ہے اور ہندوستان کے اس جارحانہ بلے بازکا کہنا ہے کہ اس کا راز میدان کو دیکھ کر اس کے مطابق کھیلنے کی صلاحیت ہے۔روہت نے مشترکہ طور پر سب سے تیز ٹی 20 سنچری بنانے کے بعد کہاکہ میرے پاس اتنی طاقت نہیں ہے۔میں ٹائمنگ پر بھروسہ کرتا ہوں۔میرا خیال ہے کہ یہ میری طاقت بھی ہے اور کمزوری بھی۔میں میدان کو دیکھ کر اس کے مطابق کھیلتاہوں۔وہ کافی آسانی سے چوکے ،چھکے لگاتے ہیں اور کرس گیل جیسے بلے بازوں کی طرح پاور ہٹر نہیں ہیں۔لیکن ون ڈے کرکٹ میں تین ڈبل سنچری اور ٹی 20 میں دو سنچری بنانے والے واحد بلے باز ہیں۔یہ پوچھنے پر کہ کیا بڑا شاٹ کھیلنے کے لیے وہ ٹیکنالوجی میں کوئی تبدیلی کرتے ہیں تو انہوں نے کہاکہ چھ اوورز کے بعد فیلڈر بکھر جاتے ہیں۔میں دیکھتا ہوں کہ چوکے کہاں لگ سکتے ہیں میدان کے مطابق کھیلنا ضروری ہے۔انہوں نے کہاکہ میں میدان کے ارد گرد مارناچاہتا ہوں۔مخالف ٹیم کی طرف سے لگائی گئی فیلڈنگ میں گیپ تلاش کرنا اہم ہے۔روہت نے کہاکہ میں تمام فارمیٹس میں یہی کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔آپ صرف ایک جگہ پر نہیں مار سکتے۔اس سے آپ کی بلے بازی کو چانچنا آسان ہو جائے گا۔میدان کے ارد گرد رن بنانا ضروری ہے اور یہی میری طاقت ہے۔ان کے موجودہ فارم کو دیکھ کر لگتا ہے کہ وہ ٹی 20 کرکٹ میں بھی ڈبل سنچری بنا سکتے ہیں لیکن روہت نے کہا کہ وہ اس بارے میں نہیں سوچ رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ میں صرف رن بنانے کے بارے میں سوچ رہا ہوں۔کوئی مقصد لے کر نہیں کھیلتا۔تمام فارمیٹس میں کسی ریکارڈ تک پہنچنے کے لیے میں رنز نہیں بناتا۔

ہندوستان اور سری لنکا کے مابین تیسرا اور آخری ٹی20میچ کل

ممبئی،23؍دسمبر (قندیل نیوز)
ہندوستانی ٹیم دوسرا ٹی 20میچ جیت کر سیریز اپنے نام کرچکی ہے سیریز کا آخری ٹی 20میچ کل وانکھیڑے اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا اس میں میچ میں ہندوستانی ٹیم تیسرا اور آخری ٹی 20میچ جیت کر سری لنکا کو کلین سویپ کرنے کی کوشش کرے گی۔اس میں میچ میں ہندوستانی ٹیم اپنے کچھ نئے کھلاڑیوں کو بھی آزمانے کی کوشش کرسکتی ہے جنہوں نے ابھی تک اس سیریز میں کوئی بھی میچ نہیں کھیلا ہے اور کچھ کھلاڑیوں کو آرام بھی دے سکتی ہے تاکہ آئندہ ماہ جنوبی افریقہ دورے کے لئے وہ اچھی طرح تیار ہوسکیں۔وہیں سری لنکا کی ٹیم آخری ٹی 20میچ جیت کر اپنی کمی کو پورا کرنے کی کوشش کرے گی اور اپنے دورے کا اختتام جیت کے ساتھ کرنا چاہے گی۔

روہت شرما کی دھماکہ خیز سنچری

  • دوسرا ٹی ٹونٹی میچ جیت کر ہندوستان کا سیریز پر قبضہ


اندور 22 دسمبر (قندیل نیوز) سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی سیریز میں ہندوستان نے روہت شرما کی شاندار طوفانی بلے بازی اور چہل و کلدیپ یادو کی بہترین گیندبازی کی وجہ سے 88 رن سے جیت حاصل کرنے میں کامیاب رہی، کئی اعتبار سے یہ میچ یادگار رہا اس میں ہندوستانی کپتان روہت شرما نے محض 35 گیند میں شاندار سنچری بنائی، انہوں نے کل 43 گیندوں کا سامنا کرکے 118 رن بنائے جس میں 10 چھکے اور 12 چوکے شامل ہیں، اس کے علاوہ کے راہل نے بھی 49 گیندوں میں 89 رن بنائے جس میں 8 چھکے اور 5 چوکے شامل ہیں، ہندوستان نے 20 اوور میں پانچ وکٹ کھوکر 260 رن کا ہمالیائی اسکور کھڑا کیا، جواب میں سری لنکائی ٹیم محض 172 رن ہی بنا سکی،سری لنکا کی طرف سے کسل پریرا نے 77 رن بنائے جس میں 7 چھکے اور 4 چوکے شامل ہیں، ہندوستان کی طرف سے چہل نے 4 اوور میں 52 رن دے کر چار وکٹیں حاصل کیں اور کلدیپ یادو نے 4 اوور میں 52 رن دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں، اس کے علاوہ ہاردک پانڈیا اور اناد کٹ نے بھی ایک ایک وکٹ حاصل کی روہت شرما کو مین آف دی میچ منتخب کیا گیا

پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں ٹیم انڈیا کی شاندار جیت

 

20دسمبر کٹک (قندیل نیوز)
مہندر سنگھ دھونی کی وکٹ کے پیچھے شاندار کارکردگی کی وجہ سے ٹیم انڈیا نے کٹک کے باربتی اسٹیڈیم میں سری لنکا کے خلاف اس سیریز کے پہلے میچ میں 93سے شاندار جیت حاصل کی، اس میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر انڈیا کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی، انڈیا نے لوکیش راہل، مہندر سنگھ دھونی اور منیش پانڈے کی شاندار بلے بازی کی بدولت 180 رن کا بڑا اسکور کھڑا کیا، اس کے جواب میں سری لنکائی ٹیم 16 اوور میں محض 87 رن ہی بنا سکی، شروع میں ایسا لگ رہا تھا کہ سری لنکا ہدف تک پہنچ جائے گی مگر مہندر سنگھ دھونی کی شاندار وکٹ کیپنگ اور چہل کی بالنگ کی وجہ سے سری لنکائی ٹیم جلد ہی پویلین کی طرف لوٹ گئی

ایشیا کپ کے لیے میزبان ملک ابھی تک طے نہیں

نئی دہلی ،20؍دسمبر (قندیل نیوز)
آئندہ سال ہندوستان میں طے شدہ ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال برقرار ہے، اے سی سی اب تک نئے میزبان کے معاملہ پر فیصلہ نہیں کرسکی۔ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ ستمبر 2018میں ہندوستان میں طے ہے لیکن بی سی سی آئی کی جانب سے ٹورنامنٹ کی میزبانی پر ہچکچاہٹ ظاہر کی گئی ہے تاہم اب تک ہندوستان سے باضابطہ طور پر ٹورنامنٹ کی میزبانی نہیں لی گئی۔دبئی میں ہونیوالے اے سی سی کے اجلاس میں بھی اس حوالے سے حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا۔بی سی سی آئی کی جانب سے آگاہ کیا گیا ہے کہ اسے اب تک حکومت کی طرف سے ایونٹ میں پاکستان کی شرکت سمیت ٹورنامنٹ کی میزبانی کی اجازت نہیں ملی جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھی حکومت پاکستان کی طرف سے ہندوستان میں جاکر ٹورنامنٹ کھیلنے کی تاحال اجازت نہیں ہے۔

نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو دی پانچ وکٹ سے شکست

وانگاریئی (نیوزی لینڈ) ،20؍دسمبر (قندیل نیوز)
ڈگ بریسویل نے کرس گیل کو اپنی پہلی گیند پر آؤٹ کردیا جس کے بعد نیوزی لینڈ نے تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کو پانچ وکٹ سے شکست دی۔مین آف دی میچ بریسویل نے بین الاقوامی کرکٹ میں 16ماہ بعد واپسی کرتے ہوئے گیل(22) اورہوپ( 0) کو اپنے پہلے ہی اوور میں آؤٹ کیا۔انہوں نے 55 رن دے کر چار وکٹ لئے۔ویسٹ انڈیز ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرتے پوئے 50اوور میں نو وکٹ پر 248رن ہی بنا سکی۔جارج ورکر (57) اور کولن منرو( 49) نے پہلے وکٹ کے لئے 108 رن کی ساجھیداری کی۔راس ٹیلر 49 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اور نیوزی لینڈ نے جیت کا ہدف چار اوور باقی رہتے حاصل کر لیا۔بریسویل نے گیل کو پہلی ہی گیند پر آؤٹ کیا۔دو گیند بعد ہوپ نے ٹام لاتھم کو کیچ تھما دیا۔ویسٹ انڈیز کے لیے سب سے زیادہ 76رنز ایون لیوس نے بنائے دوسرا میچ کرائسٹ چرچ میں ہفتہ کو کھیلا جائے گا۔

نوجوانوں کے پاس اپنی صلاحیتوں کی نمائش کا اہم موقع :دنیش کارتک

 
کٹک، 19 دسمبر ( قندیل نیوز ) وکٹ کیپر بلے باز دنیش کارتک نے کہا ہے کہ سری لنکا کے خلاف بدھ سے شروع ہونے والی ٹوئنٹی -20 سیریز نوجوانوں کے لئے اپنی صلاحیتیں دکھانے کا اچھا موقع هوگا۔
سری لنکا کے خلاف تین میچوں کی ٹوئنٹی -20 سیریز کے لئے ہندستانی ٹیم میں شامل کئے گئے باسل تھمپي، دیپک ہڈا اور واشنگٹن سندر نے اب تک ایک بھی ٹوئنٹی -20 بین الاقوامی میچ نہیں کھیلا ہے جبکہ محمد سراج اور جے دیو انادكت کے پاس بھی بین الاقوامی میچ کا زیادہ تجربہ نہیں ہے۔
کارتک نے پہلے میچ کی شام پریس کانفرنس میں کہاکہ یہ سیریز نوجوانوں کے لئے اپنی صلاحیتیں دکھانے کا اچھا موقع ہے۔