215

ہمارے بارے میں

ابلاغیات اور صحافت نے اکیسویں صدی میں اپنی ترقیات،تبدیلیوں اور نت نئے رنگ وروپ سے دنیا کو حیرت بداماں کررکھاہے،معاملہ مطبوعہ وبرقی صحافت سے گزرکر سائبر صحافت تک پہنچ چکاہے،جہاں ہر منٹ؛ بلکہ ہر سکینڈ کی خبریں انگلیوں کی معمولی جنبش سے ہماری نگاہوں کے سامنے ہوتی ہیں ،عالمی سطح پر بدلتے احوال و سانحات اور واقعات و حقائق سے آگاہی کے لیے اب کسی انتظار کی ضرورت نہیں ،محض ہمارا ارادہ کافی ہے اور تمام احوال سے واقفیت پلک جھپکتے ممکن ہے۔انٹرنیٹ پرموجود مختلف خبررساں سائٹس،سوشل میڈیااور نیوز پورٹلس وبلاگز اپنی تنوعات اور اہمیتوں کے ساتھ لوگوں کی توجہات کامحور بنے ہوئے ہیں۔ہمارے یہاں انگریزی و ہندی اور دیگر زبانوں میں بے شمار ویب پورٹلس نہایت کامیابی کے ساتھ چل رہے ہیں،اردو میں بھی کئی ایک ایسے پورٹلس ہیں،’’قندیل‘‘کوبھی اسی کاتسلسل سمجھنا چاہیے ، البتہ ہماری کوشش ہوگی کہ خبروں کی ترسیل اور واقعات کے تجزیے میں جذباتیت،سطحیت اور غیر سنجیدہ رویے کی بجاے خالص معروضیت ،حقیقت پسندی اور دروں بینی سے کام لیا جائے،ادبیات و فکری موضوعات پر ڈسکشن ہماراایک خاص مقصد ہے،نئے ،محنتی وباہمت قلم کاروں کی حوصلہ افزائی بھی ہمارے پیشِ نظر ہے،ملی،سماجی و سیاسی موضوعات پر متانت و سنجیدگی کے ساتھ بحث مباحثے کی فضاقائم کرنااور نوجوان اہل فکروقلم کی ذہنی و فکری صیقل گری ہمارے ترجیحی مقاصد کا حصہ ہے۔سوشل میڈیا (فیس بک،ٹوئٹر،واٹس ایپ،ٹیلی گرام)پر ’’قندیل‘‘کے پیجز؍اکاؤنٹس موجودہیں ،اس کی نشریات سے آگاہی اوراس پرشائع ہونے والے اخبار وافکارسے واقفیت حاصل کرنے کے لیے ان پیجزسے جڑسکتے ہیں۔آپ کے خصوصی مشوروں اور تعاون کی بھی ہمیں ہمیشہ ضرورت ہوگی؛تاکہ ہم’’قندیل‘‘کوخوب سے خوب تر بنانے کاسفر کامیابی کے ساتھ طے کرسکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

ہمارے بارے میں” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں