43

کتاب میلے میں تفہیم القرآن ہندی جلدچہارم کا اجرا

نئی دہلی:(پریس ریلیز)
جماعت اسلامی ہند ہندوستان کی علاقائی زبانوں میں بڑے پیمانے پر اسلامی لٹریچر شائع کر رہی ہے۔جماعت کا ایک بڑا اور قابل قدر کام اہم ہندوستانی زبانوں میں قرآن مجید کا ترجمہ ہے۔مولانا مودودی کے اردو ترجمہ قرآن و مختصر تشریح کو بھی متعدد زبانوں میں منتقل کیا جا چکا ہے۔ مولانا کی تفسیر تفہیم القرآن کا مکمل ترجمہ بنگلہ اور ملیالم زبانوں میں ہوچکا ہے ، ہندی زبان میں جاری ہے۔ اس منصوبے میں مولانا مودودی کا ترجمہ قرآن ، تلخیص تفہیم القرآن اور مکمل تفہیم القرآن بھی شامل ہے ۔ اب تک 400 سے زاید کتابیں ہندی میں شائع ہو چکی ہیں ۔ترجمہ قرآن اور تلخیص تفہیم القرآن کا ہندی ترجمہ بھی شائع ہوچکا ہے ۔تفہیم القرآن کی3؍جلدیں پہلے طبع ہوچکی ہیں اور ان کے 2؍ ایڈیشن نکل چکے ہیں ۔ہندی ترجمہ یہ کام مولانا نسیم احمد غازی انجام دے رہے ہیں ۔
تفہیم کی چوتھی جلد کا نئی دہلی ورلڈ بک فیئر میں اجرا عمل میںآیا ۔اس میں محمد اقبال ملا ، سکریٹری شعبۂدعوت ، انتظار نعیم ، اسسٹنٹ سکریٹری شعبۂ ملی و ملکی امور ، پرواز رحمانی ، چیف ایڈیٹر سہ روزہ دعوت ، نسیم احمد غازی فلاحی سکریٹری اسلامی ساہتیہ ٹرسٹ، ڈاکٹر محمد رضی الاسلام ندوی شعبۂ تصنیفی اکیڈمی اور محمد نیّر ، منیجر مکتبہ شریک ہوئے۔نسیم احمد غازی فلاحی ان دنوں تفہیم القرآن کی پانچویں جلد کا ترجمہ کررہے ہیں ۔ اہم بات یہ ہے کہ ان کی سرپرستی میں اسلامی ساہتیہ ٹرسٹ کے تحت منصوبہ بندی کے ساتھ دینی لٹریچر کو ہندی میں منتقل کیا جا رہا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں