89

پروفیسر ابن کنول کے ہاتھوں ’بھارتی تیوہار ایوم بال کویتائیں ‘ نامی کتاب کی رونمائی

نئی دہلی:10؍ جنوری(پریس ریلیز)
عالمی کتاب میلے میں اے پی این کے اسٹال پر رنویر سنگھ کی کتاب ’’بھارتی تیوہار ایوم بال کویتائیں‘ ‘کی رسم رونمائی اردو کے ادیب اور افسانہ نگار ابن کنول کے ہاتھوں عمل میں آئی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ابن کنول نے کہا کہ ہندوستانی تیوہار یہاں کی تہذیب وتمدن کا مظہر ہیں۔ تیوہاروں پر لکھی گئی نظموں کو ہر زبان کے بچے شوق سے پڑھتے ہیں۔اس قسم کی کتابیں سبھی زبانوں میں شائع ہونی چاہئے۔ اس موقع پرکتاب کے مصنف رنویر سنگھ نے اپنی کتاب کا تعارف پیش کیا۔ اس تقریب میں ڈاکٹر ہری شمن بشٹھ، بلدیو ترپاٹھی، ودھیانتل نیوز کے صدر وجے شنکر چترویدی اور ڈاکٹر للتیہ للت وغیرہ موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں