22

مدرسہ قادریہ مسروالا میں جشن یوم آزادی تقریب کا انعقاد

ملک کی آزادی میں سبھی کی قربانیاں شامل ہیں :مولانا کبیرالدین فاران مظاہری

مسر والا (پریس ریلیز)مدرسہ قادریہ مسروالا میں یوم آزادی کے موقع پر ایک عظیم الشان اجلاس منعقدہوا جسمیں مدرسہ کے طلبہ نے تاریخی پروگرام اور قومی ترانے پیش کئے۔
مدرسہ قادریہ مسروالا کے ناظم مولانا کبیر الدین فاران مظاہری ہماچل پردیش نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بڑی قربانیوں اور کوششوں کے بعد ہمارے ملک کو فرنگیوںکے چنگل سے چھٹکارا حاصل ہوا اس ملک کو آزاد کرانے میں بلا تفریق مذہب وملت لوگوں نے قربانیاں دیں جنمیں مولانا ابو الکلام آزاد، مہاتماگاندھی ،پنڈت جواہر لال نہرو،مولانا محمود الحسن دیوبنداور بلبھ بھائی پٹیل،سبھاش چند بوس ،چندرشیکھر آزاد ،راج گرو ،مولانا حسین احمد مدنی نے بہت اہم قربانیاں دی ہیں۔یوم جمہوریہ ہمیں اس بات کا سبق دیتاہے کہ ہر شخص اپنے دیش کی حفاظت اور قربانی کیلئے ہمیشہ تیار رہے ہندومسلم سکھ عیسائی آپس میں بھائی بھائی کا عملی نمونہ پیش کریں ۔
مولانا فاران نے کہا کہ ملک کی آزادی میں کسی ایک مذہب کے لوگوں نے ہی حصہ نہیں لیا بلکہ ہر فرقہ کے لوگوں نے ہندو مسلم سکھ عیسائی سبھوں کے قربانی کے نتیجہ میں ہمیں یہ آزادی ملی ہے اور اس ملک سے ہمیں وفاداری اور ہم دردی کا ثبوت پیش کرنا ہے اور اپنے مجاہدین کی طرح ملک کی قربانی کیلئے تیار رہنا ہے۔
اس موقع پر مدرسہ کے وسیع وعریض میدان میںمولاناکبیر الدین فاران مظاہری ناظم مدرسہ قادریہ مسروالا اور مسروالانے معزز حضرات کے دست مبارک سے پرچم کشائی کی گئی اورعلاقہ کے لوگوں نے تالیوں کے گڑگڑاہٹ سے پرچم کا استقبال کیا اور پھول برسائے۔ مدرسہ کے اساتذہ ٔ کرام نے طلبہ کو مجاہدین آزادی کی قربانیوں سے روشناس کرایا اور ملک کی ترقی وخوشحالی کیلئے دعائیں مانگی اس موقع پر ستپال شرما ،لکشمی چندر ،ماسٹر شمشیر ، کامل سابق پردھان مسروالا،کلدیپ شرمااورعلاقہ کے ہندومسلم سبھی حضرات شریک ہوئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں