84

قرآن کریم تمام مسائل کا حل:ڈاکٹر سعید الدین قاسمی

امبیڈکر بھون(نانگلوئ) میں عظیم الشان جلسہ بعنوان عظمت قرآن کاانعقاد کیاگیا،اپنے صداتی خطبہ میں ڈاکٹر سیعد الدین قاسمی نے کہاکہ آج سماج کے اندر جو خرابیاں پیدا ہوگئی ہیں اس کاحل صرف قرآن کریم کی تعلیمات ہے،آج دنیااگر امن و امان چاہتی ہے تو قرآن کریم کو اپنی زندگیوں میں داخل کر لے،مہمان خصوصی مولانا ممتاز قاسمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ سماج سے برائیوں کو ختم کرنے کا ایک ہی راستہ ہے اور وہ ہے قرآن کریم کی تعلیمات،عظمت قرآن پر مدرسہ علم القرآن(نانگلوئ کیمپ نمبر-2) کے طلبہ و طالبات نے مختلف انداز میں پروگرام پیش کیا،نظامت کے فرائض محمد رفیق صاحب نے بحسن خوبی اداکیا۔اخیر میں مدرسہ علم القرآن کے ممتم حافظ محمد نسیم اختر صاحب تمام مہمانان کرام و سامعین کا شکریہ ادا کیا۔شرکاء میں خصوصی طور پر مولانا نسیم احمد قاسمی امام و خطیب جامع مسجد نانگلوئ،اقبال احمد،سلیم احمد،فضل الرحمن،عبد الشکور،محمد شریف،محمد مشتاق اور عبدالرشید نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں