143

قاضی بہیرہ ہائی اسکول:حکومت کی غفلت کی وجہ سے طلباوطالبات کودشواریوں کاسامنا

سابق رکن ضلع پریشدحبیب اللہ ہاشمی کااظہارتشویش

جالے(پریس ریلیز )سابق ضلع پریشد رکن حبیب اللہ ہاشمی نے کہا ہے کہ قاضی بہیرا ہائی اسکول جس کو 2018میں حکومت بہار نے بارہویں درجہ تک اپ گریڈ کیا ہے ابھی تک اسکول کوڈ نہ ملنے کی وجہ سے اس اسکول میں طلبہ و طالبات کا ایڈمیشن نہیں ہو رہا ہےـ اس صورت حال کی وجہ سے طلبہ کے ساتھ ساتھ ان کے گارجین بھی کافی پریشان ہیں ، حبیب اللہ ہاشمی نے کہا ہے کہ 13/9/18 کو ہی شعبہ تعلیم حکومت بہارنے مذکورہ ہائی اسکول کو بارہویں تک اپگریڈ کرلیا تھا، اس کے باوجود اب تک اسکول کوڈ نہ ملنا بہت ہی افسوس کی بات ہےـ انھوں نے کہا کہ شعبۂ تعلیم کا یہ عمل بتلاتا ہے کہ وہ طالب علموں کے مستقبل کے تئیں کتنا سنجیدہ ہےـ ہاشمی نی کہا کہ افسران کی سستی اور غفلت کی وجہ سے طلبہ کو پریشانی کا سامنا ہےـ واضح رہے کہ جالے بلاک میں صرف دو ہائی اسکول ہی اپگریڈ ہوئے ہیں، ان میں سے ایک قاضی بہیرہ ہائی اسکول ہے ۔ حبیب اللہ ہاشمی نے کہا کہ میں نے سیاست میں قدم ہی اس لیے رکھا ہے کہ اہل علاقہ کوتعلیمی سہولیات مہیا کراؤں، قاضی بہیرا میں پہلے صرف ایک مڈل اسکول تھا، اب الحمد للّٰہ ایک پرائمری اسکول ، ایک مڈل اسکول ، ایک ہائی اسکول اور +2 اسکول کی بھی منظوری مل گئی ہے ۔عوام سے میری گزارش ہے کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں اپنے بچوں کو اسکول بھیجیں تاکہ ان کا مستقبل روشن اور تابناک ہوـ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں