70

عبادت بھی ہے سوشل میڈیائی

فضیل احمد ناصری

محبت بھی ہے سوشل میڈیائی
عداوت بھی ہے سوشل میڈیائی

بخار اس کا سیاسی قائدوں پر
سیاست بھی ہے سوشل میڈیائی

سما جاتی ہے فوراً کیمرے میں
سخاوت بھی ہے سوشل میڈیائی

ہر اک بز دل مجاہد بن رہا ہے
شجاعت بھی ہے سوشل میڈیائی

ہر اک نیکی ہےتصویروں کی زد میں
عبادت بھی ہے سوشل میڈیائی

مفکر بن گئے سارے نکمّے
قیادت بھی ہے سوشل میڈیائی

یہاں مجنوں ہے لیلیٰ کی قبا میں
نزاکت بھی ہے سوشل میڈیائی

کہاں اخلاصِ باطن ڈھونڈتے ہو
کہ طاعت بھی ہے سوشل میڈیائی

بزرگانہ ادائیں بھی دکھاوا
کرامت بھی ہے سوشل میڈیائی

نہ ڈر اے ناصری ان دھمکیوں سے
بغاوت بھی ہے سوشل میڈیائی

کیٹاگری میں : نظم

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں