138

شعبہ اردو،دہلی یونی ورسٹی دہلی میں افطار پارٹی کا اہتمام


ایک ساتھ افطار کرنے سے بھائی چارگی، اخوت اور یک جہتی کو فروغ ملتا ہے :پروفیسر ارتضی کریم

دہلی: شعبہ اردو، دہلی یونی ورسٹی میں آج افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں اساتذہ کے ساتھ ساتھ کثیر تعداد میں ریسرچ اسکالر شامل تھے،اس موقع پر صدر شعبہ نے اسکالر سے مخاطب ہو کر کہا کہ اس طرح ایک ساتھ افطار کرنے سے آپس میں بھائی چارگی، اخوت اور یک جہتی کو فروغ ملتا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ شعبہ میں پھر سے روایت قائم ہونے سے میں شاہد اقبال اور ان کے ساتھیوں کو مبارک باد دیتا ہوں،اسی طرح ڈاکٹر ساجد حسین (دیال سنگھ کالج)نے بھی شرکت کی،انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال اس طرح افطار پارٹی منعقد کرتے رہنا چاہئے تاکہ آپسی بغض و کینہ د ور ہو جائے۔اس کے علاوہ ڈاکٹر ارشاد نیازی نے بھی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسکالر کو مبارک باد دیاساتھ ہی روزے کی برکت پر بھی روشنی ڈالی،اس کے علاوہ اسکالر میں مصطفی نے رمضان کی فضیلت کے تعلق سے تقریر کی،اس افطار پارٹی کی ایک خوبی یہ رہی کہ اس میں اردو کے علاوہ ہندی،فارسی اور عربی کے اسکالر موجود تھے،اسی طرح جواہر لال نہرو سے عمران عاکف اور جامعہ ملیہ اسلامیہ سے طراب نیازی تشریف لائے ہو تھے۔اس موقع پر ڈاکٹر احمد امتیاز،ڈاکٹر کاظم،ڈاکٹر متھن کمار، ڈاکٹر دانش حسین،ڈاکٹر شمیم رغبت،ڈاکٹر شبیر،ڈاکٹر مظفر،ڈاکٹر نیبو لال نے اس پارٹی میں رونق بخشی۔ا سکالر میں محمد اسد،طالب،عادل احسان،رفیع الدین، عقیل احمد،فہیم،نورالاسلام،نازیہ، کنیز فاطمہ،بدرالاسلام اور اکرم حسین وغیرہ پیش پیش تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں