58

سوڈان کے سابق صدر فیلڈ مارشل مشیر عبد الرحمن رفاہی کاموں کے سر خیل تھے ،ان کا انتقال ایک عظیم خسارہ :ڈاکٹر محمد منظور عالم

نئی دہلی ۔20اکتوبر (پریس ریلیز)
سوڈان کے سابق صدر فیلڈ مارشل اور رفاہی کاموں کے سرخیل مشیر عبد الرحمن حسن سوار الذہب کے انتقال پر معروف اسکالر اورانسٹی ٹیوٹ آف آبجیکٹیو اسٹڈیز کے چیرمین ڈاکٹر محمد منظور عالم نے گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے اسے عظیم خسارہ بتایا ۔انہوں نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ مشیر عبد الرحمن پورے مسلم ممالک کے واحد رہنما ہیں جنہوں نے سوڈان میں مارشل لاءقائم کرتے وقت کہاکہ میں اتنے دنوں کیلئے مارشل لاءنافذ کررہاہوں ،اس مدت کی تکمیل کے بعد انتخاب کراکے اقتدار منتخب حکومت کے حوالے کردوں گا اور پھر دوبارہ میں سیاست میں نہیں آﺅں گا اور انہوں نے متعینہ مدت پوری ہوتے ہی اقتدار سے دستبرداری اختیار کرلی ۔اس کے بعد وہ رفاہی کاموں میں سرگرم ہوگئے اور دسیوں طرح کا رفاہی کارنامہ انہوں نے انجام دیا ۔سوڈان میں انہوں نے دعوت اسلامی کے نام سے ایک تنظیم قائم کرکے اس کے تحت 55 کالج قائم کیا ،150 اسکول کی بنیاد ڈالی ،افریقہ ،یورپ اور دیگر خطوں میں تقریبا 2000 مساجد تعمیرا کرایا ۔ افریقہ کے خشک علاقے میں1000 سے زائد پانی کے کنویں کی انہوں نے کھدائی کرائی ۔ 14 سے زائد ہسپتال تعمیر کیا ۔ 800 نر سنگ ہوم انہوں نے بنایا ۔120 یتیم خانے کی انہوں نے تعمیر کرائی ۔ اس کے علاوہ تعلیم ،صحت ،دعوت اور دیگر شعبوں میں انہوں نے نمایا کارنامہ انجام دیا ۔
ڈاکٹر محمد منظور عالم نے بتایاکہ مرحوم کویت کی معروف انٹر نیشنل تنظیم ادارہ الہیئة الخیریہ کے نائب صدر تھے ۔میری ان سے گھنٹوں گفتگو ہوتی تھی ،مختلف امور پر بات چیت کا سلسلہ جاری رہتاتھا ،سال میں دوتین مرتبہ یقین طورپر ملاقات ہوہی جاتی تھی ۔ان کی وفات سے جہاں سے دنیا بھر میں ان کے فیض یافتہ ، مشرق وسطی وافریقہ کی عوام غمزدہ ہے وہیں مجھے بھی ذاتی طور پر ایک بہترین دوست، معروف دانشور اور عظیم انسان کے کھوجانے کا شدید صدمہ ہیں ۔
میر ی دعاءہے کہ اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے ،ان کے ذریعہ شروع ہونے والا کام بحسن وخوبی چلتارہاہے اور امت مسلمہ اور پوری انسانیت کوا ن کا فیض پہونچتا رہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں