174

دہلی یونیورسٹی کے جلسۂ تقسیم اسناد میں امانت اللہ قاسمی کوگولڈ میڈل سے نوازاگیا


نئی دہلی:جامعہ ملیہ اسلامیہ نئی دہلی کے فیکلٹی آف ایجوکیشن میں زیر تعلیم امانت اللہ قاسمی کو دہلی یونیورسٹی کی تقریب تقسیم اسناد کے موقع پر وزیر برائے فروغِ انسانی وسائل، رمیش پوکھریال نشنک کے ہاتھوں گولڈ میڈل اور مرزا غالب ایوارڈ سے نوازا گیا۔ انہیں ایم اے اردو میں ٹاپ کرنے پر مرزا غالب ایوارڈ اور لازمی پرچہ میں سب سے زیادہ نمبر لانے پر خواجہ احمد فاروقی گولڈ میڈل سے نوازا گیاہے ۔واضح رہے کہ امانت اللہ قاسمی کا تعلق صوبہ بہار کے ضلع سیتامڑھی سے ہے،ان کی ابتدائی اور ثانوی تعلیم جامعہ اسلامیہ قاسمیہ دارالعلوم بالا ساتھ ،سیتامڑھی سے ہوئی اور دارالعلوم دیوبند سے فضیلت کی سند حاصل کی ہے،انہوں نے مولانا مظہر الحق عربی و فارسی یونیورسٹی پٹنہ سے بی اے کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد شعبہ اردو دہلی یونیورسٹی میں داخلہ لیا اورایم اے میں اعزازی نمبرات سے کامیابی حاصل کی،موصوف فی الحال جامعہ ملیہ اسلامیہ نئی دہلی میں فیکلٹی آف ایجوکیشن میں بی ایڈ کے طالب علم ہیں،اس اہم ترین اعزاز حاصل کرنے پر ان کے والد محترم مولانا سمیع احمد شمسی ،ماسٹر نصر عالم،جامعہ اسلامیہ قاسمیہ دارالعلوم بالا ساتھ کے دیگر اساتذہ،شعبہ اردو دہلی یونیورسٹی کے اساتذہ،طلبہ، رفقائے درس اور ان کے احباب و متعلقین نے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اورمستقبل میں مزید کامیابیوں کی دعائیں دی ہیں۔امانت اللہ قاسمی کی اس کامیابی پر ظرف ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے چیئرمین منظر علی خان،ڈاکٹر مجیب اختر،ڈاکٹر جسیم الدین،نایاب حسن قاسمی،عبد الباری قاسمی،محمد فاروق اعظم،شاداب شمیم،ظفر یونس ندوی،شہباز دانش ، عبد اللہ ممتاز،ریحان معروفی،نفیس معروفی،حسیب الرحمن،توحید حقانی،حافظ عادل اقبال ،اسی طرح گاؤں اور خاندان کے دیگر افراد نے بھی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں