26

دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں ہندوستان نے دی بنگلہ دیش کو شکست، دونوں ٹیمیں 1-1 سے برابر


راجکوٹ:ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان راجکوٹ میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں میزبان ٹیم انڈیا نے 154رن کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے15 اوور چار گیند میں دو وکٹ کے نقصان پر ہی میچ جیت لیا، اس جیت کے ساتھ اس سیریز میں دونوں ٹیمیں ایک ایک کے ساتھ برابر ہو گئی ہیں.
اس جیت میں اہم کردار سلامی بلے باز روہت شرما نے ادا کیا، انہوں نے محض43 گیندوں میں 85 رن بنائے، روہت شرما اور شکھر دھون دونوں آؤٹ ہو گئے تھے، کے ایل راہل اور شریس ایر نے ٹیم کو جیت دلائی.
بنگلہ دیش نے 20 اوروں میں 153 رن بنائے تھے، بنگلہ دیش کی طرف سے محمد نعیم نے سب سے زیادہ 36 رن بنائے اس کے علاوہ سمیا سرکار اور محموداللہ نے تیس تیس رن بنائے،،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں