102

خداتجھ کوکہے گاکون؟

عبدالمنان صمدی

خدا تجھ کو کہے گا کون؟
ترا شکوہ ہے
تجھ کو قید کر ڈالا ہے
ہم نے
کہیں مسجد کی صورت میں
کہیں دیوی کی مورت میں
کہیں گرجاگھروں کی اونچی اونچی سی عمارت میں
اگر یوں ہے تو پھر اعلان کرتے ہیں
تجھے آزاد کرنے کا
مگر اتنا تو بتلادے
اگر آزاد کرڈالا
تجھے مسجد سے، مندر سے
کہ ان گرجا گھروں کی اونچی اونچی سی عمارت سے
عبادت تیری پھر آخر
کرے گا کون دنیا میں؟
خدا تجھ کو کہے گا کون؟

کیٹاگری میں : غزل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں