126

جمعیۃعلماے مہاراشٹر کی طرف سے باندرہ آتشزدگی متاثرین میں 200گھریلو سامان کے کٹ تقسیم

ممبئی:(پریس ریلیز)
گزشتہ دنوں نرگس دت نگر (لال مٹی)باندرہ ویسٹ میں بھیانک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیاتھا ،جس میں تقریباً 200مکانات جل کر راکھ ہوگئے تھے اور لاکھوں روپے کی املاک تباہ و برباد ہوگئی تھی۔قاری محمد یعقوب (صدر جمعیۃعلماء باندرہ و امام و خطیب مسجد جماعت جمہوریہ باندرہ) ظہیر عمر (خازن جمعیۃعلماء باندرہ) مولانا عمران(جنرل سکریٹری باندرہ) مولانا محمد عمیر ،جو اسی علاقے سے تعلق رکھتے ہیں،انہوں نے اپنے احباب کے ساتھ مل کر (نرگس دت نگر باندرہ)آگ متاثرین اور تباہ حال لوگوں کے لئے حادثے والے دن سے لیکر آج تک بھی ان کی مدد پہنچانے میں رات اور دن ایک کردیئے ہیں ،جمعیۃعلماے مہاراشٹر کے ذمہ داران جناب مولانا مستقیم احسن اعظمی ، جناب مولانا حلیم اللہ صاحب قاسمی،جناب گلزار صاحب اعظمی ،جناب مفتی محمد یوسف صاحب قاسمی ان تمام ذمہ داران کی ہدایت کے مطابق جمعیۃعلماے مہاراشٹر کی جانب سے آتشزدگی کی وجہ سے شدید متاثرین اور مستحق افراد کے درمیان روز مرہ استعمال ہونے والے برتنوں کا سیٹ جسمیں دو چٹائی،پلاسٹک کی بڑی بالٹی،مگ،پینے کے پانی کے لئے اسٹیل کے دو ہنڈا،تین پتیلا ڈھکن کے ساتھ،چمچہ،کف گیر،دو عدد گلاس،چار پلیٹ،دو کٹورے اور چھوٹی چمچ وغیرہ جمعیۃ کی عارضی آفس میں تقسیم کیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

جمعیۃعلماے مہاراشٹر کی طرف سے باندرہ آتشزدگی متاثرین میں 200گھریلو سامان کے کٹ تقسیم” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں