26

جشنِ سرسید تقریبات 15سے 19 اکتوبر تک منعقد ہوں گی

میرٹھ: ماہر تعلیم سرسید احمد خاں کے یوم پیدائش(17اکتوبر)کے موقع پر چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی، میرٹھ کا شعبہء اردو، سر سید ایجوکیشن سوسائٹی کے باہمی استراک سے ہر سال جشنِ سرسید کا انعقاد کرتا رہا ہے۔ سرسید کی تعلیمات کو عوام تک پہنچانا شعبہء اردو کا مقصدرہا ہے۔ اس سال جسنِ سرسید تقریبات کے سلسلے میں شعبہء اردو چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی میں ایک اہم مٹینگ کا انعقاد کیا گیا جس میں گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر اسلم جمشیدپوری نے بتایا کہ شعبہء اردواور سرسید ایجوکیشن سوسائٹی مشترکہ طور پر 15/ اکتوبر سے 19/ اکتوبر2019ء تک سرسید تقریب کا انعقادکریں گے۔ جس کا مقصد باہمی میل جول، مختلف زبانوں کا ارتقاء کے ساتھ ساتھ آپسی اتحاد کو فروغ دینا ہے۔ اس پانچ روزہ تقریبات میں سرسید لیکچر، سرسید کوئیز، تحریری و تقریری مقابلے، سرسید نیشنل سیمینار اورسرسید نیشنل ایوارڈ تقریب و غیرہ کا انعقاد کیا جائے گا۔ سرسید لیکچر سیریز کے ذریعہ تعلیمات کو عام کرنے کے لئے مختلف مقامات (ہاپوڑ، بلند شہر، گلاوٹھی، سیانہ، میرٹھ، سہارنپور، کھتولی، مظفرنگر، دیوبند وغیرہ) پر تعلیمی لیکچر ہونگے۔ سرسید نیشنل سیمینار میں ہندوستان کی مختلف یونی ورسٹی کے رسرچ اسکالر حصّہ لیں گے۔
اس مٹینگ میں محترم جی۔ایم مصطفی، حاجی عمران صدیقی، انجینئر رفعت جمالی، ڈاکٹر فرحت خاتون، ڈاکٹر آصف علی، ڈاکٹر شاداب علیم، ڈاکٹر ارشاد سیانوی، ڈاکٹر ابراہیم افسر، ڈاکٹر خالدظہیر، محترم قمرالحق، محمد شمشاد،شوبی زہرا نقوی، سیدہ مریم الہیٰ،آ صفہ انجم، شاکر مطلوب،محمد شاکر، اسرار احمد،عبدالواحدوغیرہ شریک رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں