40

آزادی کی شان و شوکت ملک کی سا لمیت اور یکجہتی میں پنہاں ہے : ڈاکٹر شیخ عقیل احمد


نئی دہلی :(پریس ریلیز) قومی اردو کونسل میں 73 واں جشنِ آزادی کا اہتمام
نئی دہلی: قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے صدر دفتر میں 73واں جشن آزادی انتہائی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ کونسل کے ڈائرکٹر ڈاکٹر شیخ عقیل احمد نے ایگزکٹیو بورڈ کے ممبر جناب جاوید ملک اوردیگر عملہ کی موجودگی میں پرچم کشائی کی اور قومی ترانہ کے ساتھ پرچم کو سلامی دی گئی۔ اس موقع پر انھوں نے کہا کہ آج کا دن ہم ہندوستانیوںکے لیے بہت ہی خوشی کا دن ہے۔ ہمارے مجاہدین آزادی نے اپنی قربانیاں دے کر اس ملک کو آزادی دلائی۔ان کی جدو جہد کی وجہ سے ہم آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں۔ ملک کی آزادی میں جہاں مختلف زبانوں نے اپنا اپنا رول ادا کیا وہیں ان میں سب سے زیادہ اردو زبان کی خدمات رہی ہیں۔ اس زبان نے ایسے نعرے دیے جس نے مجاہدین آزادی کے اندر جوش و جذبہ پیدا کیا۔انھوں نے مزید کہا کہ ہمیں ورثے میں ملی اس آزادی کی شان و شوکت کو بحال رکھنا ہے اور ملک کی سا لمیت اور یکجہتی کے لیے ہمیشہ کوشاں رہنا ہے۔آئیے ہم سب اس موقع پر اس بات کا عہد کریں کہ نئے ہندوستان کی تعمیر و تشکیل میں اپنا مثبت کردار نبھائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں