289

انیس الرحمن قاسمی کو پی ایچ ڈی کی ڈگری تفویض

نئی دہلی:(قندیل نیوز)شعبۂ اسلامک سٹڈیزجامعہ ملیہ اسلامیہ،نئی دہلی کے ریسرچ سکالر انیس الرحمن قاسمی کووائیواکے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگری کی تفویض کی گئی۔موصوف نے صدر شعبہ پروفیسر محمد اسحاق کی نگرانی میں اپنا پی ایچ ڈی کا مقالہ مکمل کیاہے۔ان کے مقالے کا موضوع ’علمِ حدیث میں علماے بہار و جھارکھنڈ کی خدمات‘کا تھا۔ممتحن پروفیسر بصیر احمد خان نے پروفیسراسحاق اور ریسرچ سکالر انیس الرحمن قاسمی کی ستایش کی اور ان کی محنت کو سراہاہے۔اس موقع پر انیس الرحمن قاسمی کوان کے رشتہ دار و احباب اور متعلقین نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے مستقبل میں مزید کامیابیوں کے لیے دعائیں دیں اور نیک خواہشات کا اظہار کیاہے۔قابل ذکر ہے کہ موصوف نے دارالعلوم دیوبند سے امتیاز کے ساتھ درس نظامی کی تکمیل کے بعد جامعہ ملیہ اسلامیہ سے اسلامک سٹڈیزمیں گریجویشن سے پی ایچ ڈی تک کی تعلیم کے مراحل کی تکمیل کی ہے۔موصوف ایک سنجیدہ مزاج،علمی و تحقیقی ذوق اور مطالعے کا شوق رکھنے والے اسکالر ہیں،فی الوقت جامعہ ملیہ اسلامیہ کے شعبۂ اسلامک سٹڈیز میں گیسٹ فیکلٹی کے طورپر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں