74

الفلاح مدرسہ خوشحال پارک میں تکمیل قرآن کی مناسبت سے دعائیہ مجلس کا انعقاد


لونی:13/مارچ(پریس ریلیز)
جامعہ اخلاقیہ اسلامیہ الفلاح مسجد کمپلیکس ،نزدمین روڈخوشحال پارک،کھجوری پشتہ روڈ،لونی،ضلع غازی آبادمیں ایک طالب علم جنید قریشی بن عبدالغفار قریشی کے حفظ قرآن کی تکمیل اور سات کم عمر طلباء کے حفظ کے آغاز کی مناسبت سے ایک دعائیہ مجلس کا انعقاد عمل میں آیا۔اس موقع پرطیب ٹرسٹ دیوبند کے ترجمان مولانا شاہنواز بدر قاسمی نے کہاکہ میں الفلاح مدرسہ کے تعلیمی معیار اور تربیتی نظام کو دیکھ کر حددرجہ متاثرہوا ہوں، اس مدرسہ کے سبھی طلباء قرآن مجید کو تلفظ کی صحیح ادائیگی وتجوید کے ساتھ پڑھتے ہیں،ساتھ ہی یہاں نماز کے فرائض و نوافل اور سنن و مستحبات اور شب وروز کی مسنون دعائیں بھی یاد کروائی جاتی ہیں،نیز ان کی عمدہ اخلاقی تربیت کا بھی خصوصی اہتمام کیاجاتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ جان کر بھی مسرت حاصل ہوئی کہ یہاں کے طلباء نے گزشتہ دنوں ممبئی اور بہار میں منعقد ہونے والے مسابقوں میں نمایاں کامیابی حاصل کرکے ادارے کا نام روشن کیاہے۔ قبل ازاں مدرسہ کے طلباء نے مختلف تعلیمی مظاہرہ پیش کرتے ہوئے تلاوتِ قرآن،نعتیہ کلام، احادیث اور تقاریر پیش کیے جنہیں سامعین نے دلچسپی سے سنااور ان کی حوصلہ افزائی کی۔خاص طورپر ایک نابینا طالب علم نے نہایت خوبصورت انداز میں تلاوت قرآن پیش کیا جسے سن کرسامعین جھوم اٹھے۔مدرسہ کے مہتمم مولانا نوشیر احمد اپنے بیان میں کہاکہ یہ مدرسہ قوم کے بے لوث خادم و رہنما حضرت مولانا اسرارالحق قاسمیؒ کی سرپرستی میں اس علاقے کی ضرورت کے تحت قائم کیا گیا تھا۔الحمدللہ گزشتہ پندرہ سالوں میں یہاں سے دو سوسے زائدبچے حافظ قرآن ہوچکے ہیں،جن میں ایک بڑی تعداد مقامی بچوں کی ہے اور آج بھی جس طالب علم کا حفظ مکمل ہوا ہے،وہ بھی اسی محلے کا بچہ ہے۔جس کے والد نے مدرسہ کے تمام طلبہ و اساتذہ کے علاوہ تین سوقریبی رشتہ دار و دوست احباب کی دعوت کا اہتمام کرکے خوشی کا اظہار کیاہے۔اس موقع پرمولانانظام الدین قاسمی، قاری سجاد انورقاسمی،قاری مظہر الحق فلاحی،حافظ تنویر عالم،قاری عبدالواحد اشاعتی،قاری اورنگزیب،حافظ حمادکشنگنجی،حافظ حیدر علی ،نعیم بھائی اور آفتاب بھائی سمیت بڑی تعداد میں مدرسہ کے خیر خواہان موجود رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں